ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پنچایت راج قانون کے 25سال کی تکمیل پر کانفرنس

پنچایت راج قانون کے 25سال کی تکمیل پر کانفرنس

Thu, 11 May 2017 02:38:14    S.O. News Service

بنگلورو:10 /مئی(ایس او نیوز) کرناٹک میں پنچایت راج قانون کے نفاذ کی سلور جوبلی اور ریاستی حکومت کے چار سال کی تکمیل کے سلسلے میں آج پیالیس گراؤنڈ میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی، جس کا وزیراعلیٰ سدرامیا نے افتتاح کیا۔اس کانفرنس کا اہتمام محکمہئ دیہی ترقیات وپنچایت راج کی طرف سے کیاگیا۔ اس موقع پر وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج ایچ کے پاٹل نے کہاکہ پنچایت راج قانون کے ذریعہ ملک میں پہلی بارحقیقی جمہوریت کو اپنایا گیا۔ اقتدار میں لامرکزیت کے ذریعہ دیہی عوام کو عوامی نمائندگی کا موقع ملا۔  10 مئی 2017 کو اس قانون کے نفاذ کے 25 سال مکمل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ قانون سماج میں ایک خاموش انقلاب کا سبب بنا۔ گزشتہ چار سال کے دوران ریاست میں محکمہ کی کارکردگی کے متعلق مسٹر پاٹل نے کہاکہ کئی فلاحی اسکیموں کو محکمہ نے کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔دیہی عوام کو اراضی دستاویزات اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے سنگل ونڈو نظام لاگو کیاگیا ہے۔اب تک دیہی علاقوں میں 1.35 لاکھ بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں۔ بہت جلد کرناٹک ملک کی پہلی ریاست بنے گی جہاں لوگوں کو اپنی ضروریات سے فارغ ہونے کیلئے باہر جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ کرناٹک کے محکمہئ دیہی ترقیات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے بھی اعزازات ملے ہیں۔ محکمہ کی طرف سے فلاحی اسکیموں کے نفاذ کیلئے مرکزی حکومت سے بھرپور تعاون مل رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہئ دیہی ترقیات، دیہی علاقوں میں لوگوں کو صاف پانی مہیا کرانے کیلئے کام کررہاہے۔اس موقع پر مرکزی وزیر سدانند گوڈا، سابق مرکزی وزیر ایم ویرپا موئیلی اور دیگر اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔


Share: